وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس

0
8

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں امن و امان، داخلی سلامتی اور انسدادِ دہش*ت گر*دی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔

اس کے علاوہ وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، بلوچستان سمیت ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply