
جرمنی میں پاکستانی طالبعلم نےبڑااعزازنام کرلیا۔ جرمنی میں پاکستان کے ہونہار طالب علم نےکیلے کے درخت کے تنے سے اعلیٰ معیار کا فائبر تیار کیا۔
پاکستان کے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان محقق اور مکینیکل انجینئر محمد فراز نے کیلے کے درخت سےضائع ہونے والے تنوں سے ماحول دوست اور انتہائی پائیدار فائبر تیار کر کے جرمنی میں منعقدہ عالمی مقابلے میں ایوارڈجیت لیا۔
طالب علم نے بتایا کہ پاکستان میں کیلے کے درخت کا تنا پھل دینے کے بعد ضائع کر دیا جاتا ہے، حالانکہ اس سے قیمتی قدرتی فائبر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قدرتی فائبر کے استعمال سے پلاسٹک پر انحصار کم کیا جاسکتا ہے، جس سے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔















