ملٹی نیشنل جاپانی کمپنی کا ’’میڈاِن پاکستان‘‘ آٹوپارٹس بنانے کا اعلان

گاڑیوں کےمالکان کیلئے خوشی کا سامان، ملٹی نیشنل جاپانی کمپنی نے ’’میڈاِن پاکستان‘‘ آٹوپارٹس بنانے کا اعلان کردیا۔
پاکستانی آٹو انڈسٹری کیلئے مثبت پیشرفت ،ملٹی نیشنل جاپانی کمپنی نے ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ آٹو پارٹس کی تیاری کو فروغ دینے کیلئے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔
یوں آٹو پارٹس کی مقامی تیاری کے جاری میگا پروجیکٹ میں مزید 1 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دیدی گئی ہے،جبکہ اس سے قبل اس منصوبے کیلئے 4 ارب 10 کروڑ روپے مختص کیےگئے تھے،لہٰذااب مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر 5 ارب 10 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔
کمپنی کے مطابق ایک منصوبہ پہلے ہی زیر تکمیل ہے، جو رواں سال 2026 کے آخرتک مکمل ہوگا، جبکہ ایک نیا منصوبہ 2027 تک پایۂ تکمیل کو پہنچے گا۔














