پی ایس ایل 11 : پہلا مرحلہ اختتام پذیر ، کوالیفائرز کا شیڈول جاری

0
4

پاکستانی شائقین ِ کرکٹ کیلئے خوشخبری،پی ایس ایل 11 : پہلا مرحلہ اختتام پذیر ، کوالیفائرز کا شیڈول جاری کردیاگیا۔پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا سنسنی خیز پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔
شیدول کے مطابق اب پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کوالیفائر میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ،جبکہ پہلا ایلیمینیٹر میچ کل 29 اپریل کو حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور میں کھیلا جائےگا۔
کوالیفائر میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی ،جبکہ شکست خوردہ ٹیم اور ایلیمینیٹر ون کی فاتح ٹیم یکم مئی کو فائنل میں پہنچنے کیلئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

Leave a reply