صدرٹرمپ فیفاورلڈکپ کافائنل اسٹیڈیم میں دیکھیں گے،وائٹ ہاؤس کی تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھیں گے۔
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ اتوار کو نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں شریک ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق صدر ٹرمپ میگا ایونٹ کے آخری مقابلے میں شرکت کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ امریکی تاریخ کے کامیاب ترین ٹورنامنٹس میں شمار ہوگا۔
فیفا صدر جیانی انفانٹینو پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ٹرمپ فائنل کے بعد فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔ ورلڈ کپ 2026ء کا فائنل ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔















