بھارت میں طلبہ کا احتجاج کامیاب ،وزیر تعلیم دهر میندر پردهان مستعفی

0
10

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نریندر مودی کو بھجوا دیا، جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ 5 جون سے احتجاج کر رہے تھے۔ طلبہ کی جانب سے امتحانی پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر وزیر تعلیم سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

بھارتی سیاسی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ طلبہ کا احتجاج کامیاب ہوگیا اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

Leave a reply