راولپنڈی: 27 ستمبر سے موبائل انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ

0
4

راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں راولپنڈی کے مخصوص مقامات پر 2G، 3G اور 4G نیٹ ورک جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اٹک کے مخصوص علاقوں میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔
مراسلے کے مطابق راولپنڈی اور اٹک کے مخصوص مقامات پر 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ رہیں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل اور انٹرنیٹ سگنلز کی معطلی کا فیصلہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply