سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری،بنیادی تنخواہ اور الاؤنسز میں بڑا اضافہ

0
9

یکم جولائی سے نئے ‘بیسک پے اسکیلز 2026’ نافذ العمل ہوگئے، جس کے بعد سرکاری ملازمین کو نظرثانی شدہ اور بڑھی ہوئی بنیادی تنخواہیں فراہم کی جائیں گی۔
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑا اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے بنیادی تنخواہوں اور الاؤنسز میں نظرثانی کی منظوری دے دی۔
جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا صوبائی حکومت نے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں کے ڈھانچے کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔
نئے متعارف کروائے گئے بیسک پے اسکیلز میں ملازمین کو ماضی میں دیے گئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025 کو اب بنیادی تنخواہ کے اندر ہی ضم کر دیا گیا ہے، جس سے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اب پرانے بنیادی پے اسکیلز 2022 کی جگہ یکم جولائی 2026 سے نئے ‘بیسک پے اسکیلز 2026’ نافذ العمل ہوگئے۔
خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری ملازمین کو یکم جولائی 2026 سے ہی نظرثانی شدہ اور بڑھی ہوئی بنیادی تنخواہیں فراہم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ صوبائی کابینہ نے اپنے ایک خصوصی بجٹ اجلاس کے دوران سرکاری ملازمین کے تنخواہی ڈھانچے میں اس نظرثانی اور اصلاحات کی باقاعدہ منظوری دی تھی، جس پر اب محکمہ خزانہ نے عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس فیصلے سے صوبے کے لاکھوں سرکاری ملازمین اور ان کے خاندانوں کو موجودہ معاشی صورتحال میں بڑا مالی ریلیف حاصل ہوگا۔

Leave a reply