پاکستانی فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی

شائقین فٹبال کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان کی مینز فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔
فٹبال کے کھیل سے محبت کرنے والے پاکستانی شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستان کی مینز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا کے تحت ہونے والے آسیان کپ میں شرکت کرے گی۔
پاکستان اُن 14 ٹیموں میں شامل ہے جو فیفا اس نئے ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی، جبکہ شاہینز اُن 3 مدعو ٹیموں میں شامل ہیں جو آسیان خطے سے باہر سے اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی، دیگر 11 ٹیمیں جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہیں۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم فیفا کے صدر جیانی انفینتینوکے تہہ دل سے مشکور ہے کہ انہوں نے مختصر عرصے میں ہمیں دوسرے فیفا ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔















