
لاہور میں جرائم کی روک تھام کیلئےاختیار کی گئی موثر حکمت عملی کے مثبت نتائج عالمی سطح پر بھی نمایاں ہونے لگے۔
نمبیو کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس2026کے مطابق لاہور دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل ہو گیا ہے جبکہ فہرست میں شامل بڑے شہروں کے مقابلے میں لاہور کا کرائم انڈیکس سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور نے سیفٹی انڈیکس میں کراچی ، نئی دہلی ، پیرس ، لندن ، واشنگٹن ، نیویارک اور میکسیکو سٹی جیسے بڑے شہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔















