
حکومت نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 صفر 1448 ہجری، بروز منگل 4 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا، جبکہ اس فیصلے پر متعلقہ اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔















