کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ پکا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز ہے کہ “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے”، جبکہ پاکستان اور کشمیر کے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا پاکستان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ واضح ہے، جبکہ بھارت کو اب بھی کچھ نہ کچھ کرنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز تعینات کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں بھی بھارت کو صورتحال کا اندازہ ہو گیا تھا، جبکہ 2025 میں بھی حقائق مزید واضح ہو چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت سے سوال کر رہے ہیں کہ پہلگام واقعے کے وقت سیکیورٹی انتظامات کہاں تھے۔
آزاد کشمیر کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حقوق کے نام پر ایک مخصوص کھیل کھیلا گیا، جس کے مقاصد کچھ اور تھے، تاہم اب وہ سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12 نشستوں کے معاملے پر بھی ایجنڈا واضح ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مہاجرین کی نمائندگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ مظاہرین طاقت کے ذریعے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا چاہتے تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | |||||
| 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
| 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
| 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
| 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
| 31 | ||||||














