حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

0
3

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے 3 اگست تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ پیٹرول 12 پیسے سستا ہو کر 336 روپے 3 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاتھا۔

Leave a reply