دبئی میں ڈرون کے ذریعے کھانے کی ہوم ڈیلیوری سروس دوبارہ شروع

0
5

دبئی میں خودکار ڈرون کے ذریعے کھانے، مشروبات اور ڈیزرٹس کی ڈیلیوری سروس دوبارہ شروع کردی گئی ہے، صارفین کیٹا ایپ کے ذریعے آرڈر دے سکیں گے۔
یہ سروس سلیکون سینٹرل مال سے دوبارہ شروع کی گئی ہے، جسے دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔ مقررہ علاقوں میں صارفین اپنے آرڈرز مخصوص اسمارٹ لاکرز سے وصول کرسکیں گے، جبکہ دبئی سلیکون اویسس کے بعض علاقوں میں کیٹا کے رائیڈر نیٹ ورک کے ذریعے گھروں تک بھی ڈیلیوری کی سہولت دستیاب ہوگی۔
کیٹا ایپ پر شوارما، کافی، ڈیزرٹس، اطالوی اور بھارتی کھانوں سمیت مختلف اقسام کے کھانے اور خصوصی مشروبات دستیاب ہیں۔ کمپنی دبئی کے مزید علاقوں تک ڈرون ڈیلیوری سروس توسیع دینے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔

Leave a reply