
حالیہ ہفتے پھر ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.65 فیصد اضافہ ہوا
رواں مالی سال 2026-27 کے تیسرے ماہ(ستمبر2026) کے پہلے ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں اضافہ ہوگیا ہے۔حالیہ ہفتے میں پھر ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.65 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار 8.32 فیصد رہی ہے۔ حالیہ ایک ہفتے میں 17اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 7 اشیا سستی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن 0.85، پیاز 26.30فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ آلوکی قیمت میں 0.96 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں0.18فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.13 فیصد،دال ماش کی قیمتوں میں0.67فیصد،پٹرول کی قیمت میں 0.90فیصد،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.09فیصد،آٹے کی قیمت میں0.88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔















