امریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی بھی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

0
112

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اردن کے وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا پر عرب اور ایرانی خودمختاری کا احترام نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
عراقچی نے سوال اٹھایا کہ کیا اردن کے وزیر خارجہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ امریکا نے ابتدائی حملوں کے دوران عرب ممالک کی فضائی حدود، زمین اور سمندری حدود استعمال کیں، جن کے نتیجے میں ان کے بقول بے گناہ ایرانی شہری مارے گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید سوال کیا کہ ایران کسی ایسے جارح کے خلاف جواب دینے سے پہلے مزید کتنے وقت تک انتظار کرے جو نہ عرب ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور نہ ایران کی۔
عراقچی کا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔

Leave a reply