بجلی مزیدمہنگی،5 روپے فی یونٹ نیا سیلز ٹیکس، کن صارفین پر لاگو ہوگا

0
5

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر کے منتخب مینوفیکچررز، میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس کے لیے بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ کر دیا ہے، جس کے بعد اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نئے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت اسٹیل انڈسٹری سے وابستہ 100 منتخب کمپنیوں پر یہ ٹیکس لاگو ہوگا، جبکہ متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) صارفین کے بجلی کے بلوں کے ذریعے یہ سیلز ٹیکس وصول کریں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ٹیکس میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس پر لاگو ہوگا، جبکہ اسکریپ درآمد سے متعلق مخصوص شرائط پوری کرنے والی کمپنیوں کو بھی اس کے دائرہ کار میں شامل کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اسٹیل سیکٹر میں ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔ یہ نیا حکم 4 اگست 2026 کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت نافذ العمل ہوگا۔

Leave a reply