بدعات کا خاتمہ کریں، ہمارا ملک بدعات سے بھر چکا ہے،بنگله دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان

0
4

بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں، جنہوں نے حال ہی میں سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق داڑھی رکھنا شروع کی ہے، نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاشرتی اور مذہبی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بدعات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خاتمے کے لیے دعا، نماز اور اسلامی تعلیمات پر عمل ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایسا اسلامی معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں جو درست عقائد، مضبوط اخلاقی اقدار اور حقیقی اسلامی اصولوں پر استوار ہو۔
جنرل وقار الزماں نے مزید کہا کہ جدید علوم اور اسلامی تعلیمات کے امتزاج پر مبنی ایک جامع تعلیمی نظام متعارف کرایا جائے گا، تاکہ نئی نسل کو دینی و عصری تعلیم سے یکساں طور پر آراستہ کیا جا سکے اور قوم اس سے بھرپور استفادہ کر سکے۔

Leave a reply