حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،احسن اقبال

0
7

وفاقی وزیراحسن اقبال نےکہاہےکہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں علاج معالجے کی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ماہر ڈاکٹروں کی سہولت بھی دستیاب ہے، اس لیے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے میں کوئی غفلت نہیں برتی جا رہی، وہ اسی سیل میں موجود ہیں جہاں پہلے قید تھے اور انہیں علاج کی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں بلکہ سزایافتہ قیدی ہیں، تاہم حکومت ان کی صحت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں احتجاج کی سیاست کے بجائے اس وقت معاشی استحکام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان کو سیاسی کشیدگی کے بجائے معاشی ترقی اور استحکام کی جانب بڑھنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے اور حکومت کے ساتھ ہے، جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

Leave a reply