میررضا قتل کیس نے کراچی پولیس کی ناقص تفتیش کا پول کھول دیا

0
6

کراچی میں قتل کیے جانے والے نوجوان تاجر میر رضا کیس میں پولیس کی مزید خامیاں سامنے آگئیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق کئی روزگزر جانےکے باجودجائے وقوعہ کی جیو فینسنگ نہیں کروائی گئی۔اس کے علاوہ میر رضا کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی اسمارٹ واچ کی فارنزک کروائی گئی تھی۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ آج کروائی جائےگی جب کہ موبائل ڈیٹا ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں اور مشکوک گیسٹ ہاؤس کی بھی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔

Leave a reply