سینئر اداکارہ حمیرا بانورشته ازدواج میں منسلک ہوگئیں

0
8

پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ چند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، تاہم انہوں نے شوہر کی شناخت اور چہرہ ظاہر نہیں کیا۔ تصاویر میں حمیرا بانو اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ شوہر کیمرے کی جانب پشت کیے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
حمیرا بانو نے ایک خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا پیغام بھی لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ، ’کبھی کبھی ہم اپنے لیے کچھ منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن اللہ ہمارے لیے کچھ اور منصوبہ رکھتا ہے اور جب رب کُن فرما دے، تو پھر منزل آسان ہو جاتی ہے۔‘
حمیرا بانو کی جانب سے شادی کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Leave a reply