
لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے خاتون کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بچوں کے ماہانہ خرچے میں ہر سال 10 فیصد اضافے کا حکم دیا، جس کا اطلاق 2019 سے ہوگا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو بھی ہدایت کی کہ اسی حساب سے واجب الادا بقایاجات کا تعین کیا جائے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بچوں کی کفالت والد کی ذمہ داری ہے اور بچوں کے والدہ کے پاس رہنے سے یہ ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔ والد کی جانب سے محدود آمدن کا دعویٰ بھی دستاویزی ثبوت کے بغیر تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
عدالت نے والدہ کے لیے عدت کی مدت تک 15 ہزار روپے ماہانہ خرچے کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا، جبکہ جہیز کے سامان کی متبادل قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا۔















