2 الیکٹرک، ایک ہائبرڈ ، معروف چینی کمپنی کی 3 نئی گاڑیاں پاکستان آنے کو تیار

0
13

پاکستان میں معروف چینی گاڑیوں کی کمپنی جیلی کی انٹری کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے تحت ملک میں ابتدائی طور پر 3 نئی ایس یو ویز گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی۔
بیسٹ وے آٹوموٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ (BAL)، جو پاکستان میں جیلی کی مجاز ڈسٹری بیوٹر ہے، تینوں گاڑیاں ابتدائی طور پر درآمد کرکے مارکیٹ میں پیش کرے گی۔
بیسٹ وے گروپ کے پاکستان میں نان بینکنگ کاروبار کے گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر محمد عرفان انور شیخ نے 15 ستمبر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کمپنی کے منصوبے کی تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ جیلی کی پاکستان میں ابتدائی گاڑیوں کی لائن اپ مکمل طور پر نئی توانائی سے چلنے والی ایس یو ویز پر مشتمل ہوگی۔
تین گاڑیوں میں سے 2 مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی (الیکٹرک) ایس یو ویز ہوں گی، جبکہ تیسری گاڑی ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق ان گاڑیوں کے ذریعے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی اور نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے آپشنز متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔
تاہم کمپنی نے ابھی تک تینوں ایس یو ویز کے نام، خصوصیات اور قیمتیں ظاہر نہیں کیں۔

Leave a reply