لانگ مارچ مؤخر کریں پھر مذاکرات ہونگے،رانا ثنا اللہ

0
5

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھے گئے ہیں، تاہم سڑکیں کھلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی جاری ہیں، لیکن لانگ مارچ مؤخر ہونے تک مذاکرات ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیے جا رہے ہیں، عملی طور پر مارچ نہیں ہوگا۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a reply