عمران خان کی بہنوں کے دروازے توڑ کر گرفتاری، بدترین سیاسی انتقام ہے،بیرسٹر گوہر

0
7

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لاہور آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے چار افراد اور آٹھ ارکان قومی اسمبلی گرفتار ہیں اور وزرا لاپتہ ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بغیر گورنر راج کے گورنر راج نافذ ہے، خیبرپختونخوا کو ایک طرح سے مکمل کنٹرول کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ایم پی ایز اور ایم این ایز ہمارے ہیں لیکن سکہ آپ کا چلتا ہے، جو جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔

Leave a reply