ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئےامید نہیں چھوڑی، مکمل پر عزم ہیں،شہباز شریف

0
8

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی پر مرکوز ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مجھ سمیت صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر نے دستخط کیے تھے تاہم بدقسمتی سے اس کے بعد ہونے والے واقعات غیر متوقع تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی پر مرکوز ہے، ہم نے امید نہیں چھوڑی،کشیدگی میں کمی اور پیش رفت کے لیے ہم مکمل پُرعزم ہیں۔

Leave a reply