اللہ نے چاہا تو ایران جلد دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہوگا،سپریم لیڈر مجتبی خامنه ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کو پسماندگی کی جانب دھکیلنے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، اور وہ وقت دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی دشمن سے پاک ہوجائے گا۔
ڈیفنس ویک کی دوسری برسی کے موقع پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ایران کو چوتھی سپر پاور قرار دیتے ہیں، تاہم اللہ نے چاہا تو ایران دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران ماضی کی صورتحال کی جانب واپس نہیں جائے گا، جبکہ سید حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی ایک عظیم علامت اور ہیرو کمانڈر تھے۔















