قطری وزیر اعظم نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے دیا

0
14

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی بعض کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں اور ان کے ذمہ دار افراد کو اس کا جوابدہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے قطر کے خلاف مہم کا مقصد ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو کمزور کرنا تھا۔
قطری وزیراعظم کے مطابق غزہ میں ہسپتالوں اور سکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ ان کے بقول ایسے اقدامات کا کوئی جواز قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو سمیت جو بھی ان کارروائیوں کا ذمہ دار ہے، اسے جوابدہ ہونا چاہیے۔

Leave a reply