ایک میچ 3سنچریاں ،ویسٹ انڈیز بیٹرزنےتاریخ رقم کردی

0
10

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے (ODI) کرکٹ کی تاریخ کارقم کر دی۔
بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے اوپنر جان کیمبل نے 66 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس کے بعد کپتان شائے ہوپ نے 90 گیندوں پر 104 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز پیش کی، اور آخر میں عامر جنگو نے محض 77 گیندوں پر 114 رنز کی جارحانہ بلے بازی کر کے اس تاریخی کارنامے کو مکمل کیا۔
ان تینوں سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 405 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا جو ان کی اپنی کرکٹ تاریخ کا بھی سب سے بڑا اسکور ہے۔

Leave a reply