ایلون مسک کا اسپیس ایکس اے آئی“ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

0
8

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی کمپنی کے اے آئی یونٹ ’اسپیس ایکس اے آئی‘ کا نام بدلنے کا اعلان کر دیا۔
ایلون مسک سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے یہ سوال کیا کہ کیا آپ اسپیس ایکس اے آئی کا نام تبدیل کر کے اسپیس ایکس ایس آئی رکھنے والے ہیں؟
اُنہوں نے صارف کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جی ہم یہ تبدیلی کریں گے۔
ایلون مسک نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نہ تو کمپنی کے اے آئی یونٹ کا نام تبدیل کرنے کی حتمی تاریخ بتائی اور نہ ہی زیادہ تفصیلات سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ ’آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘ کے بجائے ’سُپر انٹیلیجنس‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
امریکی صدر نے گزشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی سرکاری دستاویزات میں یہ نئی اصطلاح استعمال کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Leave a reply