
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم اور امیر مقام میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
ملاقات میں صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے صوبے میں پائیدار امن کے قیام اور عوام کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں قیامِ امن اور عوامی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
فیصل کریم اور امیر مقام کی ملاقات میں لانگ مارچ سمیت صوبے کے اہم سیاسی معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اعلامیے میں صوبے میں دہش*تگردی اور سیاسی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مخالف سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا گیا،تاہم عوام کی جانب سے انتشار کی سیاست مسترد کیے جانے کا بیان دونوں رہنماؤں سے منسوب ہے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں امن و امان بہتر بنانے، دہش*تگردی سے نمٹنے اور عوامی ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔















