سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس بھاؤ 36 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 129 ڈالر پر آگیا۔















