
لاہور میں بسنت کی تاریخیں ایک بارپھرتبدیل،نیاشیڈول جاری کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے لاہور میں بسنت منانے کی نئی تاریخوں کی منظوری دے دی ہے۔ اب شہر میں 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو جشنِ بسنت منایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کے سابقہ شیڈول میں تبدیلی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے سمری محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی تھی، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے یہ معاملہ منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو بھجوایا۔
پنجاب کابینہ نے سمری منظور کرتے ہوئے بسنت کی نئی تاریخوں کی توثیق کردی۔ اس سے قبل حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک 10 روزہ بسنت منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تاہم شیڈول میں تبدیلی کے بعد اب بسنت کی تقریبات مارچ میں منعقد ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق نئی تاریخوں کی منظوری کے بعد لاہور میں جشنِ بسنت 12 سے 14 مارچ 2027 تک جاری رہے گا۔















