
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مہنگا کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق قیمتوں کا اطلاق 28 اکتوبر سے ہوگا۔















