سورہ الفیل کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ اللہ چاہے تو پرندے بھی ہاتھیوں کو ہراسکتے ہیں،اداکاره نوال سعید

0
8

پاکستانی شوبزانڈسٹری کی اداکاره نوال سعیدنےکہاہےکہ سورہ الفیل کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ اللہ چاہے تو پرندے بھی ہاتھیوں کو ہراسکتے ہیں۔
اداکارہ نوال سعید نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ایک گہرا اور ایمان افروز پیغام شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سورہ الفیل کا ایک خوبصورت اور فکر انگیز سبق شیئر کرتے ہوئے لکھا: “سورہ الفیل کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ اگر اللہ چاہے تو پرندے بھی ہاتھیوں کو شکست دے سکتے ہیں”۔
نوال سعید کی جانب سے شیئر کیے گئے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی طرف سے کافی پسند کیا جا رہا ہے، اور اسے مشکل حالات میں اللّٰہ کی ذات پر کامل یقین اور توکل کی ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply