پنجاب حکومت کابڑااعلان، فالج کے مریضوں کو 3 لاکھ روپے مالیت کا انجیکشن مفت ملے گا!

0
9

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فالج کے مریضوں کے بروقت علاج کے لیے 5 ارب روپے آج ہی منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ڈاکٹروں کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہو تو وہ براہِ راست ان سے رابطہ کریں۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور میں عالمی یومِ فالج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فالج ایک اچانک حملہ ہے اور اس کے علاج میں وقت کی غیر معمولی اہمیت ہے۔ بروقت علاج نہ ہونے سے مریض کو مستقل جسمانی معذوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس کی زندگی کا معیار متاثر ہو سکتا ہے۔
پنجاب حکومت کی طرف سے فالج کے مریض کو 3 لاکھ روپے مالیت کا انجیکشن مفت فراہم کیا جائے گا۔

Leave a reply