جے شاہ دوسری بار بلا مقابلہ آئی سی سی کے سربراہ منتخب

0
5

جے شاہ دوسری مرتبہ بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب، مزید دو سال عہدے پر برقرار رہیں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ نے جے شاہ کو دوسری مرتبہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔ ان کے دوبارہ انتخاب کا فیصلہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ جے شاہ مزید دو سال تک عالمی کرکٹ کے اس اہم عہدے پر فائز رہیں گے۔ وہ یکم دسمبر 2024 کو پہلی مرتبہ آئی سی سی چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور اس وقت 38 سال کی عمر میں اس عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جے شاہ کی نئی مدت ایسے وقت میں شروع ہورہی ہے جب عالمی کرکٹ کئی اہم تبدیلیوں اور بڑے ایونٹس کی تیاری کررہی ہے۔ ان کے دور میں 2027 کا آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا، جبکہ 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں بھی ایک صدی سے زائد عرصے بعد کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ اولمپکس میں مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی۔

Leave a reply