
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کرےگی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ علاج معالجےکے بارے میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی گئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ڈاکٹر کی ایڈوائز کے مطابق علاج کی سہولت فراہم کریں گے اور اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہےکہ عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کرےگی۔















