جاپان میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر دیا

0
5

جاپان میں موسم سرما کے غیر معمولی طاقتور طوفان اور شدید برفباری نے نظام مواصلات درہم برہم کردیا جس کے باعث ریلوے سروس معطل، شاہراہیں بند اور تقریباً 1400 افراد مختلف علاقوں میں محصور ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، جبکہ سڑکوں پر برف جمع ہونے اور درخت گرنے سے کئی اہم راستے بند ہوگئے۔یہ صورتحال تین روزہ تعطیلات کے آخری روز پیدا ہوئی، جب شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور سیاحتی مقامات کی سیر کے بعد گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے۔

Leave a reply