پاکستان کا عدالتی نظام قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے،جسٹس یحییٰ آفریدی

0
4

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی معاہدےکی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا عدالتی نظام قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہادونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں اور یہ معاہدہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔
ان کامزیدکہناتھاکہ پاکستان نے عدالتی نظام میں اہم اصلاحات کی ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے انصاف کی فراہمی تیز ہوگی۔
ترکیہ کی کورٹ آف کسیشن کے صدر عمر کرکیز نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اعتماد اور احترام پر قائم ہیں اور عدالتی تجربات سے استفادہ دونوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

Leave a reply