بزنس ٹو بزنس تعاون پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کا راستہ ہے: فیصل نیاز ترمذی

0
63

متحدہ عرب امارات:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ بزنس ٹو بزنس تعاون پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا راستہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفارت خانہ پاکستان میں افطارڈنر کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور اماراتی مہمانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ زید بن سلطان النہیان کی دور اندیش قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات عالمی کاروباری اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے جو شیخ زاید کے خواب کا مظہر ہے جس نے سات امارات کو متحد کیا اور انہیں یو اے ای میں تبدیل کیا۔ سفارت خانہ پاکستان کے افطار ڈنر میں پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز، ماہرین تعلیم، تاجر اور مقامی اماراتی شخصیات بھی شامل تھیں۔

فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کو بتایا کہ مشن قونصلر خدمات کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے اور جدید ترین سہولیات کے ساتھ نیا قائم کردہ قونصلر ہال رواں سال اگست تک کام شروع کر دے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور اماراتی دوستوں کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ نئے قونصل جنرل کا تعارف کراتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے کمیونٹی ممبران کو قونصلر خدمات فراہم کرنے کے لیے دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ان کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ اسکول اور تعلیمی ادارے کم ہیں۔ ہر ممکن تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے، انہوں نے پاکستانی اور اماراتی تاجروں پر زور دیا کہ وہ سکول اور یونیورسٹیاں بنا کر اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس طرح کے رابطے ضروری ہیں جو کہ 50 سال سے زائد عرصے میں پروان چڑھے ہیں۔ ہمارے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بات چیت کاروبار، کاروباری تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع فراہم کرتی ہے

Leave a reply