وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس، سال 2023-2024 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی منظوری دے دی
پنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری, ریپ اور بچوں پر ظلم زیادتی کی مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا.
ہتک عزت کے قانون میں ترمیم ۔سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفننگ, منظوری کے لئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائےگا ، ہتک عزت کیس میں 90دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا۔ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا۔
ہتک عزت نوٹس بڑے اخبارات ، سوشل میڈیا ، کورئیر کے زریعے دیا جاسکے گا، کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کردی۔ چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے۔ چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے لئے ڈیڑھ لاکھ بلاسود قرضے دیں گے ۔
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں ۔ گندم خریداری پالیسی 2024-25کی منظوری بھی دی گئی، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی توثیق، الٹر نیٹ ڈس پیوٹ ریزرو لیشن ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری
چیرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر ہٹانے کی منظوری، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔
حکومت کاڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسےکی کمی کااعلان
اپریل 17, 2026سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا!جانیے
اپریل 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














