چین نے پاکستان میں لائٹ اپ گوادر منصوبے کا آغاز کر دیا۔

0
80

گوادر شہر کے ہسپتال، سکول اور سڑکیں روشن ہو گئیں۔

شمسی توانائی سے چلنے والی سٹریٹ لائٹس طویل مدتی فوائد فراہم کریں گی۔ گوادر پرو کے مطابق کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل نے گوادر میں اہم منصوبے لائٹ اپ گوادر کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے سے علاقے کے ہسپتالوں اور سکولوں جیسی ضروری عوامی سہولیات میں رات کے وقت روشنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس اقدام میں شمسی توانائی سے چلنے والی 73 سٹریٹ لائٹس کی پریزنٹیشن اور تنصیب شامل تھی، جن پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ چینی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کو تفویض کیا گیا تھا۔ تمام سٹریٹ لائٹس مکمل طور پر نصب کر دی گئی ہیں جو، اب بہترین انداز میں کام کر رہی ہیں،

جس سے گوادر کے پانچ اہم مقامات ماہی گیری کا گھاٹ، آبی راستے کے ساتھ ماہی گیری کی کشتیوں کی برتھ، ایسٹ بے ایکسپریس وے کا سیورڈ ایگزٹ اور مقامی ہسپتال روشن ہو گئے ہیں ۔ اس اہم پیشرفت نے مقامی رہائشیوں اور ماہی گیروں کو بے پناہ سہولت اور تحفظ ملے گااور وہ اب رات کے وقت بہتر روشنی میں کام کرنے کی صلاحیت سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

اس منصوبے کو گوادر سوسائٹی کے تمام شعبوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے اور رہائشیوں نے اپنی روزمرہ زندگی میں بہتری پر اظہار تشکر کیا ہے۔

Leave a reply