دنیا کی آبادی اگلے چند سالوں میں خطرناک حد تک بڑھ جائے گی

0
118

دنیا کی آبادی آئندہ چند برس کے دوران 10 ارب سے تجاوزکرنیوالی ہے۔اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق دنیا کی اس وقت آبادی 8.2 ارب نفوس پر مشتمل ہے اور یہ آبادی آئندہ چند برس میں 10.8 ارب تک پہنچ جائے گی۔
آبادی کے لحاظ سے بھارت ایک ارب 42 کروڑ 86 لاکھ افراد کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ملک، چین ایک ارب 42 کروڑ 56 لاکھ افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ 33 کروڑ 99 لاکھ 96 ہزار افراد کے ساتھ تیسرے جبکہ انڈونیشیا 27 کروڑ 75 لاکھ 34 ہزار 122 افراد کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان 24 کروڑ 53 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔
اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق دنیا میں لوگوں کی کُل تعداد 2080ء کی دہائی میں عروج پر ہو گی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا میں آبادی 2080ء کی دہائی میں عروج کے بعد آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی، آبادی میں اضافے کی شرح یہی رہی تو بائیسویں صدی میں دنیا میں سانس لینے والے انسانوں کی تعداد ممکنہ طور پر گیارہ ارب سے تجاوز کر چکی ہو گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں 11 جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ رپورٹس اسی دن کے حوالے سے سامنے آئی ہیں۔

Leave a reply