قومی اسمبلی اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی کااجلاس سپیکرایازصادق کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ کی روح کے ایصال ثواب کےلیے دعائے مغفرت ،بارشوں کی وجہ سے جاں بحق افراد اور شہر یار آفریدی کی بہن کے انتقال پر بھی فاتحہ خوانی کی گئی رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے دعا کروائی۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑکااسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ پاسپورٹ کے اجراء میں مشکلات درپیش ہیں، ڈیمانڈ 45ہزار روزانہ اور سپلائی صرف 25ہزار ہےفوری طور پر پرنٹنگ میٹریل کےلیے احکامات دے دئیے ہیں ستمبر کے آخر تک نئے آلات پہنچ جائیں گے اور صورت حال بہتر ہوجائے گی۔نئے آلات اور پرنٹنگ میٹریل کےلیے ٹینڈرز ہوگئے ہیں ،اس وقت سیاہی کا بھی ایشو ہے جو پاسپورٹ کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ نے معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوانے کا مطالبہ کیا۔
وفاقی وزیر قانون نےکمیٹی کو بھجوانے کی مخالفت کردی۔
اعظم نذیر تارڑ کامزیدکہناتھاکہ نئے میٹریل اور آلات سے ہماری صلاحیت فی دن 50 سے 60 ہزار پاسپورٹ ہوجائے گی، نئی مشینوں کے آنے سے بیک لاگ کلیئر ہوگا۔پاسپورٹ کی تیاری میں اب تک 2004 والا سافٹ ویئر اور آلات استعمال ہورہے ہیں، زیر التواء پاسپورٹس کے حوالے سے ایشوز بہت زیادہ ہیں۔اکتوبر میں آپ کو صورت حال میں واضح بہتری نظر آئے گی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس نمٹا دیا۔
قومی اسمبلی میں تیزاب اورآگ سےجلانےکےجرم کابل ایوان میں پیش کیاگیابل مہرین رزاق بھٹونےپیش کیا۔سپیکر نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی۔اپوزیشن نےشدیدمخالفت کی ایوان میں نعرےبازی بھی کی گئی۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل زیر غور لانے کےلیے زیر غور لانے کی تحریک ایوان میں منظور کرلی گئی۔ تحریک بلال اظہر کیانی نے پیش کی اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی ۔
اپوزیشن اراکین نشستوں سے باہر نکل آئے بل کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر ڈائس کی طرف پھینک دی۔اپوزیشن کا ہنگامہ اور احتجاج ۔
وزیر قانون نے اپوزیشن کی ترامیم کی مخالفت کردی۔
علی محمد خان نے بل سلیکٹ کمیٹی کو بھجوانے کا مطالبہ کیا ۔وزیر قانون نے مخالفت کردی۔
اعظم نذیرتارڑنےکہاکہ بل آئین اور قانون کے مطابق ہے ۔ کمیٹی میں ا س پر بحث ہوچکی ہے۔
اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے آ گئےاپوزیشن ارکان کے بل نامنظور کے نعرے، عدلیہ اور جمہوریت پر حملہ نامنظور کے نعرے۔
اپوزیشن کا احتجاج مسلسل جاری بل کے محرکین بلال اظہر کیانی اور زیب جعفر کی ترامیم منظور۔
قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا بل بلال اظہر کیانی نے پیش کیا اپوزیشن کی مخالفت اور ایوان میں احتجاج ہنگامہ آرائی ۔
بلال اظہرکیانی کااسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے ہر سیاسی جماعت کو مقررہ وقت تک اپنی لسٹ جمع کروانا ہوگی ۔ کوئی آزاد رکن اگر ایک جماعت جوائن کرلیتا تو وہ تبدیل نہیں کرسکتا ۔
قومی اسمبلی کااجلاس جمعےکی صبح11بجےتک ملتوی کردیاگیا۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔