الیکشن ایکٹ ترمیمی بل:صدر مملکت نے دستخط کردئیے

0
55

صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ء پر دستخط کردئیے۔
ذرائع کےمطابق الیکشن ترمیمی بل اب باقاعدہ الیکشن ایکٹ بن گیا،صدرمملکت آصف زرادری نے گزشتہ شپ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ء پر دستخط کئے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بل سینیٹ سیکرٹریٹ بجھوا دیا گیا۔الیکشن کمیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیاجائےگا۔
واضح رہےکہ چندروزقبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین رانا ارادت حسین خان کی زیر صدارت ہواتھا جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے علی محمد خان کی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے ساتھ بار بار جھڑپ ہوتی رہی۔
بل کے محرک بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ کوئی بھی امید وار اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی وابستگی کا ڈائیکلریشن دیتا ہے اور اگر ایسا نہیں کرتا تو اسے پارٹی کا انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوتا وہ آزاد تصور ہوگا ،ہم ترمیم لارہے ہیں کہ اگر امید وار کامیاب ہونے کے بعد تین دن کے اندر کوئی پارٹی جوائن نہیں کرتا تو وہ آزاد ہی تصور ہوگا۔ان کامزیدکہناتھاکہ اگر وہ ایک پارٹی جوائن کرلیتا ہے تو دوسری نہیں کر سکتا ۔یہ عمل ناقابل تنسیخ ہوگا اور کوئی بھی عدالتی فیصلہ اس پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین اور قانون بہت واضح ہے ،مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ ہو یا آزاد کامیاب امید وار کا پارٹی جوائن کرنا ،الیکشن ایکٹ اور الیکشن قواعدمیں ہر چیز کی وضاحت کردی گئی ہے ۔
یادرہےکہ دوروزپہلےقومی اسمبلی میں بل کوپاس کرلیاگیااس کےبعدسینیٹ میں بھی بل کومنظورکرلیاگیاتھا۔اب صدرمملکت کےدستخط کےبعدبل باقاعدہ قانون بن چکاہے۔

Leave a reply