ایس سی اواجلاس،شرکت کرنیوالےوفودکےسربراہان کی تفصیلات سامنےآگئیں

0
7

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنےوالےوفودکےسربراہان کی تفصیلات سامنےآگئیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے،بھارتی وزیرخارجہ سبرامینیم جےشنکر بھارتی وفدکی قیادت کریں گے جب کہ ایرانی وفدکی قیادت ایرانی اول نائب صدر محمد رضا عارف کریں گے۔بیلاروس کی نمائندگی وزیراعظم رومان گولوف چینکو،۔قازقستان کے وزیراعظم اولژاس بیک تینوف اور تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ بھی اسلام آباد آئیں گے۔
ایس سی اواجلاس میں شرکت کےلئے کرغزستان کی نمائندگی کابینہ کے چیئرمین ژاپاروف عقیل بیگ کریں گے، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف اپنے ملک  کی نمائندگی کریں گے، بطور خصوصی مہمان کانفرنس میں شرکت کرنے والے ترکمانستان کی نمائندگی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد میری دوف کریں گے، مبصر ملک کی حیثیت سے منگولیا کے وزیراعظم اویون اردین لویسنا مسرایی اسلام آباد پہنچیں گے۔

Leave a reply