امریکی صدارتی انتخابات میں کتنےڈالرز خرچ ہونگے،تفصیلات سامنےآگئیں
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈالروں کی برسات ہونےجارہی ہےجس کی تفصیلات سامنےآگئی ہیں۔
امریکہ میں رواں برس نومبر صدارتی انتخابات ہونےجارہےہیں،جس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں پارٹیاں اپنےامیدوارکوجتوانےکےلئے بھرپورکوشش کررہی ہیں۔دونوں امیدواربھی ایک دوسرےکوپچھاڑنےکےلئےایڑی چوٹی کا زورلگارہےہیں۔
رواں سال امریکہ میں صدارتی انتخابات میں اربوں ڈالرخرچ ہونے جارہے ہیں،امریکی صدارتی انتخابات میں کم ازکم 15ارب 90کروڑ ڈالرز جوکہ پاکستانی44کھرب16ارب روپےبنتےہیں، جس میں ایوان نمائند گان کانگریس کے ارکان کا بھی چناؤ شامل ہے۔اس رقم کا حجم اتنا ہی ہے جتنی 2023-24ء میں پاکستان کی مجموعی بر آمدات سے 52 فیصد آمدن ہے۔
امریکی سیا ست میں ملوث ایک غیر جانبدار تنظیم اوپن ہکرٹس کے مطابق اخراجات کرنے والوں میں بیرونی گروپس بھی شامل ہیں جو انتخابی اشتہاری اور کنو یسنگ میں پیسہ لگاتے ہیں تاکہ ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے روشن امکانات ہوں جو دو ارب 60کروڑ ڈالرز تک پہنچ جاتے ہیں۔
2020ء میں امیدواروں کے حمایت گروپس نے ایک ارب ڈالرز سے زائد اخراجات کیے تھے۔
واضح رہےکہ امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انٹرنیٹ کی بندش:پی ٹی اےنےعدالت میں جواب جمع کرادیا
اگست 21, 2024 -
طلباو طالبات کیلئے بڑی خوشخبری
جون 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔