کوئٹہ میں ریلوےاسٹیشن پردھماکہ کی وزیراعظم شہبازشریف ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشدیدمذمت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی مذمت:
وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ ریلوےاسٹیشن پردھماکےکی شدیدمذمت کی اورجاں بحق افرادکےلئے دعائےمغفرت اورانکےاہل خانہ کےلئے صبرو استقامت کی دعابھی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کہ زخمیوں کوترجیحی بنیادوں پرطبی امدادفراہم کی جائے۔وزیراعظم شہبازشریف نےبلوچستان حکومت سےواقعےکی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ معصوم شہریوں کےجان ومال کونقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کوبہت سخت قیمت اداکرنی پڑےگی،دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کےلئےحکومت اورسیکیورٹی فورسزمکمل طورپرسرگرم عمل ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی مذمت:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکوئٹہ ریلوےاسٹیشن پردھماکےکی مذمت کرتےہوئے دھماکےمیں معصوم شہریوں کی شہادت پراظہارافسوس کیا۔
بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ اپنےپیاروں کوکھونےوالےخاندانوں کےغم میں برابرکاشریک ہوں ،دھماکےکےزخمیوں کےبہترعلاج معالجےکویقینی بنایا جائے ،معصوم شہریوں کونشانہ بنانےوالے درندےہیں،کسی رعایت کےمستحق نہیں، دہشت گردوں اورسہولت کاروں کوجڑسے اکھاڑ پھینکنےکےاقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مذمت:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ریلوےاسٹیشن کےقریب دھماکےکی مذمت کرتےہوئےقیمتی انسانی جانوں کےضیاع پرگہرےدکھ اورافسوس کااظہارکیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق افرادکےلواحقین سےدلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیااور زخمیوں کی جلدصحتیابی کےلئے دعاکی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ معصوم لوگوں کونشانہ بنانےوالےدہشتگردکسی رعایت کےمستحق نہیں،تمام ترہمدردیاں جاں بحق افرادکےلواحقین کےساتھ ہیں،دھماکےکی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے،دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنےکےلئےبزدلانہ کارروائیاں کررہاہے،قوم مل کراس گھناؤنی سازش کوناکام بنائےگی۔
آلودگی کےاعتبارسےلاہورآج بھی سرفہرست
نومبر 14, 2024پی ٹی آئی کےاحتجاج کی کال،پنجاب اسمبلی اراکین پشاورطلب
نومبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔