یوٹیوب پریمیم سروس کیا ہے؟ اس کے صارفین کو کیا شکایت ہے؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ان دنوں تمام یوٹیوب صارفین کو کمپنی کی طرف سے قلیل مدت کیلئے پریمیم ورژن کے استعمال کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ یوٹیوب پریمیم کا سب سے بڑا سیلنگ پوائنٹ یہ ہے کہ یہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اشتہار سے پاک سہولت فراہم کرے گا، جبکہ اب تک جو یوٹیوب استعمال کیا جا رہا تھا، اُس پر اشتہارات کی بھرمار ہے اورصارفین چاہتے نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں کچھ سیکنڈز کیلئے دیکھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔زیادہ تر ایڈ بلاک ایکسٹینشنز بھی اب یوٹیوب پر کام نہیں کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ پریمیم سبسکرپشن حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاہم پریمیم سروس ہونے کے باوجود کچھ صارفین اب بھی ایپ پر اشتہارات دیکھ رہے ہیں۔
ایسے ہی ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنی شکایت سے آگاہ کرتے ہوئے یوٹیوب کی سپورٹ ٹیم کو بھی مسئلہ بتایا ہے۔پلیٹ فارم کی سپورٹ ٹیم نے انہیں جواب دیا ہے کہ محدود مدت کی پیشکش سے استفادہ کرنیوالے پریمیم صارفین کو اب بھی پروموشنل اشتہارات دیکھنے کو مل سکتے ہیں،یعنی یوٹیوب نے تصدیق کی ہے کہ یہ پلیٹ فارم کی طرف سے کوئی بگ یا مسئلہ نہیں، بلکہ آفیشل اشتہارات ہیں، جو پریمیم صارفین کیلئے بھی ہیں، جبکہ دیکھا جائے تو یہ ایک عجیب بات ہے کیونکہ صارفین اشتہارات سے بچنے کیلئے ہی تو یو ٹیوب پریمیم کی ادائیگی کر رہے ہیں۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔